شنگھائی (سپورٹس ڈیسک ) شنگھائی ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک ڈجکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے ک جبکہ فرانس کے جوالفرائیڈ سونگا نے سپین کے رافیل نڈال کو و شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔سربین سٹار نووا ک نے برطانوی سٹا ر مرے کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ تین سے کامیابی سمیٹی اور فائنل میں سیٹ پکی کرلی۔ فرانسیسی سٹار سونگا نے ہسپانوی سٹار نڈال کو چھ چار ‘ صفر چھ اور سات پانچ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ۔ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔
شنگھائی ماسٹر ز ٹینس ٹورنامنٹ: نوواک ‘سونگا فائنل میں پہنچ گئے
Oct 18, 2015