بھارتی مکروہ چہرہ پھر بے نقاب‘ بی جے پی نے جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ون ڈے روکنے کی دھمکی دے دی

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت مشکل میں پڑگیا۔بی جے پی کے کارکنوں نے راج کوٹ میں ہونے والے تیسرے میچ کو روکنے کی دھمکی دے دی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت میں مشکلات کا شکار ہے۔ حکومتی جماعت بی جے پی نے میچ نہ ہونے دھمکی دے دی۔کٹک میں ہونے والے پہلے میچ میں شائقین نے بولتیں پھینک کر میچ رکوایا تھااوراب بی جے پی کے مقامی رہنماوں کے ٹکٹوں کے مسئلے پر احتجاج کرکے میچ روکنے کی دھمکی دے دی۔بے جی پی رہنمائوں نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کو سٹیڈیم نہیں آنے دیں گے۔ اگر ٹیمیں میدان میں پہنچ بھی گئیں توسٹیڈیم میں گھس کر بھرپور انداز میں احتجاج کریں گے۔دوسری جانب کشیدہ حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے سخت سکیورٹی پلان بھی ترتیب دے دیاتاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق میچ سے قبل دو گھنٹے کیلئے انٹرنیٹ سروسز کو معطل کردیا جائے گا تاکہ میچ کا انعقادممکن بنایا جاسکے ۔دو ہزار پولیس اہلکار‘سٹیٹ ریزرو کی تین کمپنیز‘ریپڈ فورس کی ایک کمپنی ‘کوئیک ریسپونس سیلز کے سات سیلزپولیس کے سات ایس پیز میچ کے دوران انتظامات کو یقینی بنائیں گے ۔خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ بی جے پی کے کارکن شائقین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور اس کی ذمہ داری کسی اور پر ڈال دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن