سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی پامالی کے 333 واقعات میں 972 سکیورٹی اہلکار ملوث ہیں۔ رپورٹ میں 1080 کشمیریوں ماورائے عدالت قتل اور 172 کی گمشدگی کا ذکر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 6 سے ساڑھے 6 لاکھ بھارتی فوج موجود ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بھارتی میجر جنرل اور 7 بریگیڈیئر، 31 بھارتی کرنلز اور 115 میجرز ملوث ہیں۔ بھارتی پیرا ملٹری فورسز کے 54 افسر بھی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی نظام عدل سے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔
رپورٹ