اسلام آباد (آن لائن) وفاقی پولیس نے چیئرمین سینٹ کی اجازت کے بغیر اے این پی کی خاتون سینیٹر کی گرفتاری کے لئے احتساب کمشن خیبر پی کے کی مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وفاقی پولیس نے چیئرمین سینٹ کی اجازت کے بغیر گرفتاری میں مدد دینے سے انکار کر دیا اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ہم نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے اور قانون کے مطابق چیئرمین کی اجازت کے بغیر ہم مدد نہیں کر سکتے۔
وفاقی پولیس کا سینیٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری کیلئے احتساب کمشن خیبرپی کی مدد سے انکار
Oct 18, 2015