7 روز میں 13 سبزیوں‘ 6 پھلوں کی قیمتوں میں پرچون سطح پر اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 7 دنوںکے دوران پرچون سطح پر 13 سبزیوں کی قیمتوں میں 25 روپے تک جبکہ 6 پھلوں کی قیمتوں میں 11 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کی قیمت 2 روپے اضافے سے 33 روپے‘ پیاز ایک روپے اضافے سے 49 روپے‘ لہسن دیسی 10 روپے اضافے سے 141 روپے‘ لہسن چائینہ 4 روپے اضافے سے 166 روپے‘ بینگن 4 روپے اضافے سے 19 روپے‘ کریلے 14 روپے اضافے سے 58 روپے‘ لیموں چائینہ 14 روپے اضافے سے 69 روپے‘ گھیا کدو 3 روپے اضافے سے 42 روپے‘ سبز مرچ 11 روپے اضافے سے 85 روپے‘ شملہ مرچ 15 روپے اضافے سے 85 روپے‘ اروی 6 روپے اضافے سے 64 روپے‘ مٹر 25 روپے اضافے سے 181 اور کھیرا فارمی کی قیمت 2 روپے اضافے سے 13 روپے ہو گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو اول کی قیمت 6 روپے اضافے سے 112‘ سیب کالا کولو میدانی 2 روپے اضافے سے 64 روپے‘ مٹھا درجن 11 روپے اضافے سے 110‘ انگور سندرخانی 7 روپے اضافے سے 207‘ مسمی درجن 6 روپے اضافے سے 85 روپے اور ایک کلو گنڈیریاں کی قیمت 3 روپے اضافے سے 38 روپے ہو گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...