تمام جماعتیں چین کے ساتھ تعلقات میں توسیع کےلئے پرجوش ہیں، ٹونی بلیئر

لندن (اے پی پی) سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ برطانیہ ”سنہری دور“ کا آغاز اور چین اور برطانیہ کے مابین تعاون کو نئی سمت اور بلندی تک عطا کریگا۔ انہوں نے کہا برطانیہ میں تمام سیاسی جماعتیں چین سے تعلقات میں مزید پیشرفت پر اتفاق رائے تک پہنچ چکی ہیں۔پیپلز ڈیلی کے مطابق وہ چینی صدرکے 19 سے 23 اکتوبر تک برطانیہ کے سرکاری دورہ سے قبل مرکزی لندن میں واقع اپنے دفتر میں چینی صحافیوں کے ایک گروپ کوانٹرویو دے رہے تھے۔ ٹونی بلیئر نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کی بھرپورکوشش کی۔ موجودہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں اور برطانیہ میں تمام سیاسی جماعتیں چین سے تعلقات میں مزید پیشرفت پر اتفاق رائے تک پہنچ چکی ہیں۔ وہ سب چین برطانیہ تعلقات کو بہت اہم سمجھتی ہیں۔ ٹونی بلیئر نے چینی اداروں کی جانب سے برطانیہ میں جوہری توانائی اور تیز رفتار ٹرین میں سرمایہ کاری پر رضامندی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو ایٹمی پاور اور ریل کی تعمیر میں بڑے بنیادی ڈھانچہ کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور چین دونوں شعبوں میں مہارت رکھتا ہے۔ ٹونی بلیئرنے تجویزکیا کہ چین کو Renminbi کی بین الاقوامیت کے مقصدکے حصول، برطانیہ میں RMB حکومتی بانڈزکے اجراءکےلئے لندن کے پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے اہم رکن ہونے کی حیثیت سے برطانیہ اور چین کے درمیان اچھی شراکت داری چین اور یورپی یونین کے مجموعی ترقی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ بلیئر نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون میں اضافہ کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...