شام میں زمینی فوج کی کارروائی کارگر ثابت نہیں ہو گی: صدر اوباما

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ شام میں زمینی فوج کی کارروائی کارگر ثابت نہیں ہو گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں صدر اوباما نے بتایا کہ شام میں روس بھی پہنچ چکا ہے اور ایران بھی اپنے مزید لوگ یہاں بھیج رہا ہے لیکن یہ بھی موثر نہیں ہو گی کیونکہ یہ ایک ایسی حکومت کی حمایت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو شام کی غالب اکثریت کی نظر میں ایک غیر قانونی حکومت ہے۔ صدر اوباما کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب روس اور امریکہ، شام میں فضائی کارروائیوں کے دوران ایک دوسرے کے طیاروں کو آمنے سامنے ہونے سے بچانے کے لیے ایک اصولی معاہدے تک پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ستمبر کے اواخر سے روس کی طرف سے شام میں شروع کی گئی فوجی مہم کے بعد سے یہ وہ واحد معاملہ ہے جس پر دونوں ملک متفق ہو سکے ہیں لیکن ان کے بقول حکمت عملی کے معاملے پر کوئی ذہنی مطابقت نہیں پائی جاتی۔

اوباما

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...