کٹھمنڈو (آن لائن) نیپالی پولیس نے حد سے زائد بھارتی کرنسی منتقل کرنے کے الزام میں بھارتی شہری کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری راہول جیسی وال ریاست اتر پردیش کے ضلع بہارج کا رہائشی ہے۔، اسے نیپال کنج شہر کے بس ٹرمینل کے قریب سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ایک دکان سے پانچ لاکھ 11 ہزار بھارتی کرنسی غیر قانونی طریقے سے منتقل کر رہا تھا۔ نیپالی قانون کے مطابق کوئی بھی شہری 25 ہزار سے زاہد بھارتی کرنسی بغیر اجازت کے منتقل نہیں کر سکتا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راہول جیسی وال ماضی میں بھی غیر قانونی کرنسی کے الزام میں ملوث ہے۔
انڈین شہری