گجرات (نامہ نگار) جیب تراشی کے مقدمہ میں گرفتار 12سالہ بچہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ سول لائن نے چند روز قبل لاہور کے رہائشی 12 سالہ وکی کو جیب تراشی کی واردات کے دوران گرفتار کر کے اُسکے قبضہ سے پانچ موبائل اور ہزاروں روپے نقدی قبضہ میں لے کر اسے علاقہ مجسٹریٹ آصف کی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے ملزم بچہ کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔