-پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے، اقتصادی راہداری سے معیشت میں بہتری آئیگی: خواجہ آصف

بیجنگ (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کو مسترد کرتا ہے۔ چین میں چھٹے ژیانگ شان فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مقامی، علاقائی اور عالمی سطح پر اثرات ہوتے ہیں۔ عالمگیریت کی وجہ سے تنازعات کے اثرات ہمسایہ ممالک سے لیکر پورے خطے اور اس سے آگے تک دیکھے جارہے ہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری سے خطے کی معیشت میں بہتری آئیگی اور یہ راہداری جنوبی اور وسطی ایشیائی خطوں کو آپس میں ملائیگی۔ چائنا انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹڈیز کے چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ اس قسم کے رابطوں سے مشترکہ خطرات اور سیکورٹی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے متفقہ لائحہ عمل اپنانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...