لاہور (نیوز رپورٹر+ این این آئی) پنجاب میں ڈینگی وائرس بے قابو ہونے لگا ،24گھنٹوں میں مزید 73 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں 18 اور راولپنڈی میں 48 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔