لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبہ پنجاب کے دس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹیں جاری کرنے کا اختیار تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کو دے دیا۔ عمران خان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالعلیم خان 10 اضلاع لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کریں گے۔ پی ٹی آئی نے پارٹی سربراہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی کاپی الیکشن کمشن پنجاب کے دفتر میں بھی جمع کرا دی ہے۔