سب سے زیادہ آزادی امریکہ میں‘ کم آزادی اظہار رائے‘ پاکستان تیسرے نمبر پر

واشنگٹن (نیٹ نیوز) آزادی رائے کے اظہار کیلئے امریکہ دنیا بھر میں پہلے اور برطانیہ دسویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان سب سے کم آزادی اظہار رائے رکھنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر نے آزادی رائے کے اظہار پر دنیا کی 37 ریاستوں میں سروے کیا‘ سروے کے مطابق لوگوں کو اظہار رائے کی سب سے زیادہ آزادی امریکہ میں حاصل ہے‘ دوسرے نمبر پر پولینڈ اور تیسرے نمبر پر سپین ہے۔ برطانیہ دسویں نمبر پر ہے۔ ایسے ممالک جہاں رائے کے اظہار کی آزادی بہت کم ہے ان میں پہلے نمبر پر سینی گال‘ دوسرے پر اردن اور تیسرے پر پاکستان ہے جبکہ روس دسویں نمبر پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...