کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ٹھٹھہ میں قتل ہونے والا عبدالنوید کس ایم کی ایم کا رکن تھا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے بعد متحدہ لندن نے بھی عبدالنوید کو اپنا کارکن قرار دیدیا۔ متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے عبدالنوید کے گھر کا دورہ کیا اور ورثاء سے تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن کو مار کر نعش ٹھٹھہ میں پھینک دی گئی۔ ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں جبکہ ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صرف سادہ سا ایک نام ہے۔ ایم کیو ایم کے آگے پاکستان کا شوشہ فاروق ستار کمپنی نے لگایا۔ ایم کی ایم کے لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرایا جائے۔ ہمارے 100 سے زائد کارکن اب تک لاپتہ ہیں۔