سرجیکل سٹرائیکس ڈرامہ پٹنے پر بوکھلائی مودی سرکار نے ’’رام مندر‘‘ تنارع پھر کھڑا کر دیا

لکھنؤ+ نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ریاستی انتخابات کے پیش نظر سرجیکل سرائیکس ڈرامے کا بھرپور سیاسی فائدہ نہ ملنے پر انتہا پسند ہندو سیاسی جماعت بی جے پی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا گڑا مردہ پھر زندہ کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ اس مندر کی راہ ہموار کرنے کیلئے شہید کی جانے والی تاریخی بابری مسجد کی جگہ سے محض 15 کلو میٹر دور مودی سرکار نے رامائن میوزیم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کیلئے اترپردیش کی نام نہاد معتدل حکومت جس کے وزیراعلیٰ سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادیو ہیں نے فوراً مودی سرکار کی خوشنودی اور ہندو ووٹروں کو لبھانے کیلئے کئی ایکڑ زمین الاٹ کر دی رامائن میوزیم کی تعمیر پر مودی سرکار نے ایک ارب 51 کروڑ روپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا ہے دوسری طرف اتر پردیش میں ریاستی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے ریاست کے ضلعوں دادری اور مظفر نگر میں فرقہ وارانہ ماحول گرمانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فیض آباد میں جہاں کے علاقے ایودھیا کو ہندو بھگوان ’’رام‘‘ کی جائے پیدائش قرار دینے کا دعویٰ کیا جاتا ہے وہاں ’’رام مندر‘‘ کا معاملہ پھر اٹھایا جا رہا ہے اس صورتحال میں جلتی پر تیل ڈالنے کیلئے مودی سرکار کے وزیر سیاحت منیش شرما آج رامائن میوزیم کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ لینے فیض آباد جائینگے وہ ایودھیا میں رام مندر کے متنازع مقام کا دورہ بھی کرینگے دوسری طرف بابری مسجد کو شہید کرانے کی رتھ یاترا میں ایل کے ایڈوانی کا ساتھ دینے والی فسادن اوما بھارتی جومودی کابینہ میں وزیر آبی وسائل ہے نے الہ آباد ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود دعویٰ کیا ہے کہ وقف بورڈ اور رام جنم بھومی نیاس کے درمیان متنازع اراضی کی ملکیت کا معاملہ چل رہا ہے رام کی جنم بھومی ہونے پر کوئی جھگڑا نہیں ادھر اپوزیشن رہنماؤں نے رام جنم بھومی یا رام مندر کا معاملہ پھر گرم کرنے پر بی جے پی اور اس کی اتحادی ہندو تنظیموں اور ان کے رہنماؤں کو آڑھے ہاتھوں لیا بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی نے کہا کہ ترقی کے نام پر مودی سرکار صرف ایودھیا کو ہی ’’ترقی‘‘ دینے پر کیوں تلی ہے سیاسی فوائد کیلئے مذہبی معاملات کو جوڑنا شرمناک ہے۔ کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر آر پی این سنگھ نے کہا ریاستی انتخابات کے پیش نظر مودی حکومت رام مندر کا معاملہ پھر اٹھا رہی ہے اس کیلئے رامائن میوزیم کو اونٹ بناکر خیمے میں گردن گھسائی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن