اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مری میں نیلم جہلم پروجیکٹ کے سات پولز لگانے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئیسکو حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک سو بتیس کے وی کی ٹرانسمیشن لائن سے موضع سندھیاں کے رہائشی مختلف امراض میں مبتلا ہو جائیں گے، دو کلو میٹرکے فاصلے پر ٹرانسمیشن لائن کے سات پولز لگائے جا رہے ہیں۔ سرکار نے پول لگانے کے لیے زمین بھی ایکوائر نہیں کی۔