یمنی صدر 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر متفق حوثی راضی ہوئے تو ہم تیار ہیں: سعودی عرب

Oct 18, 2016

لندن (رائٹرز) سعودی عرب نے کہا ہے اگر حوثی باغی رضامند ہوئے تو یمن میں جنگ بندی پر تیار ہیں۔ وزیرخارجہ عبدالجبیر نے کہا پہلے بھی سیز فائر کے حوالے سے کی گئی کوششیں ناکام ہوئی ہیں اس لئے اب بھی ایسا کوئی بھی اقدام مشکوک لگتا ہے۔ جب سے یمن میں لڑائی اور حملے ہو رہے ہیں‘ سعودی عرب کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم تو چاہتے ہیں کل ہی جنگ بندی ہو جائے۔ ہر ایک یہ چاہتا ہے حوثی معاہدوں سے انحراف کر رہے ہیں۔ سیز فائر کی یمنی حکومت کی خواہش کا احترام کیا جائے گا۔ یمنی صدر 72 گھنٹے جنگ بندی پر متفق ہو گئے۔

مزیدخبریں