عمران کا اعلان، اسلام آباد کے شہریوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد کو مفلوج کرنے کیخلاف اسلام آباد کے شہریوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے 2 نومبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلا ن کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک یا پریڈ گراؤنڈ فراہم کرے اور تحریک انصاف کو پابند کیا جائے کہ وہ احتجاجی سرگرمیاں مقررہ جگہ تک محدود رکھے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق اور روز مرہ کے معمولات جاری رکھ سکیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئے روز کے احتجاجی جلوسوں اور مظاہروں کے باعث اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق غصب ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...