کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اشفاق منگی کے گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم اشفاق منگی محفوظ رہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔ اشفاق منگی کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار تھی اور وہ سفید کار میں آئے تھے۔ پہلے انہیں کار میں بیٹھنے کے لئے کہا اور ان کی اور ان کے بھائی کی جانب سے مزاحمت پر فائرنگ کی۔ گلستان جوہر پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اس بارے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اشفاق منگی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ملزموں کو پہچان سکتے ہیں۔
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اشفاق منگی قاتلانہ حملے میں محفوظ، بھائی زخمی
Oct 18, 2016