لاہور(خصوصی نامہ نگار)500سے زائد گدی نشین مشائخ نے جماعت اہلسنّت کے ” پاکستان زندہ باد کنونشن “ کی تائید و حمایت کا اعلان کردیاہے۔ جماعت اہلسنت کے ترجمان کے مطابق روحانی خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29اکتوبر کو راولپنڈی میں ہونیوالا پاکستان زندہ باد کنونشن صوفیاءکے پیروکاروں کا نمائندہ اجتماع ثابت ہوگا۔ کنونشن کی تائید وحمایت کرنے والے مشائخ میں پیر سید حسین الدین شاہ ، پیر نقیب الرحمن، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی،خواجہ غلام نظام الدین جامی، پیر کرنل (ر)محمد سرفراز محمدی،پیر میاں محمد حنفی سیفی، پیر رفیق احمد مجددی، پیر سید انتصار الحسن شاہ، پیرسید احمد عزیز شاہ، پیر سید مصطفی اشرف شاہ رضوی، پیر سید شاہ عبد الحق قادری ، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری اور دےگر شامل ہےں ۔
500سے زائد گدی نشےن مشائخ کا پاکستان زندہ باد کنونشن کی حماےت کا اعلان
Oct 18, 2016