حکمرانوں کی شرارتوں اور گستاخیوں کا بھر پور جواب دینگے، محمود الرشید

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا کہ حق آ گیا اور باطل جانے والا ہے آمرانہ طرز حکومت کرنے والے حکمرانوں کی شرارتوں اور گستاخیوں کا بھر پور جواب دینگے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا کہ عمران خان غریب اور مظلوموں کی جنگ لڑ رہا ہے حکومتی درباری جتنی مرضی بڑھکیں ماریں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے تحریک انصاف لاہور اوپن کے صدر ولید اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن چیئر مین عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے لئے تیار ہیں حکمران ان کو ڈراسکتے ہیں نہ جھکا سکتے ہیں ۔ اب استعفیٰ ہو گا یا تلاشی ۔

ای پیپر دی نیشن