علامہ عباس کمیلی کی علامہ احمد اقبال سے ملاقات ‘ جیل بھرو تحریک کی حمایت کااعلان

Oct 18, 2017

کراچی( نیوز رپورٹر)سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی سربراہی میں جعفریہ الائینس پاکستان اکے نمانئدہ وفد نے شاہراہ فیصل تھانے میں لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجاً گرفتاری دینے والے مجلس وحدت مسلمین پاکستانکے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا اور جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ محب وطن بے گناہ شیعہ افراد کی جبری گمشدگی نے ان تمام لاپتہ شیعہ افراد کے خاندانوں کیلئے انتہائی شدید مشکلات کھڑی کر دی ہیں، لاپتہ شیعہ افراد کے خانوادے شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں، جن کے گز بسر کی و مالی آسودگی کی ذمہ داری ان لاپتہ شیعہ افراد کے کاندھوں پر تھی۔

مزیدخبریں