ابوجا (اے پی پی) نائیجیریا میں چراگاہ کی ملکیت کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران 20 سے زائد افراد کو قتل کردیا گیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مرکزی نائیجیریا میں طویل عرصے جاری چراگاہ کی ملکیت کے تنازع پر پچھلے ہفتہ تصادم کے دوران مبینہ طور پر بندوقوں اور دھماکہ خیز مواد سے لیس فالونی گلہ بانوں نے کم از کم 20 افراد کو قتل کردیا۔