کراچی (نیور رپورٹر )جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ سرسید احمد خان ہندوستان کے معماروں میں سے ایک تھے، علم و حکمت کی جو شمع ہدایت انہوں نے روشن کی اس کا فیض آج تک جاری ہے۔ ان کے افکار اور نظریات آج بھی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیں نئے حالات کا مقابلہ کرنا اور نئے حالات کے ساتھ با عزت سمجھوتا کرنا سکھایا۔وہ اپنے اہل ِ وطن خصوصاََ مسلمانوں کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے تھے، اس کے لئے ان سے جو بھی ہو سکا وہ کیا۔سر سید احمد خان کی سماجی تعلیمی اور سیاسی خدمات کا اگر ہم بغور مطالعہ کریں تو ہمیں ان کی بلندی کا اندازہ آسانی کے ساتھ ہو جائے گا۔سرسید احمد خان نے اس مشکل وقت میں مسلمانوں کی قیادت کا بیڑااُٹھایا جب وہ آزادی کی جنگ میں شکست کے بعد مکمل طور پر برصغیر کی سیاست سے بے دخل ہوچکے تھے۔انہوں نے مسلمانوں کو سیاست سے دور رکھ کر تعلیمی اور معاشی میدانوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی جس کی برطانوی حکومت بھی سرسید کی متعرف تھی۔
سرسید احمد خان ہندوستان کے معماروں میں سے ایک تھے، ڈاکٹر اجمل
Oct 18, 2017