لاہور(کامرس رپورٹر)قومی اہمیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے اپنی تعمیر کا ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پراجیکٹ کا ڈیم مکمل کر لیا گیا ہے اور منگل کو اس کے ریزروائر میں پانی کی بھرائی شروع کردی گئی ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آزاد کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کیا جارہا ہے۔منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 969 میگاواٹ ہے۔ اس کے چار پیداواری یونٹ ہیں جن میں سے ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242.25میگاواٹ ہے۔ منصوبے کا پہلا یونٹ فروری 2018ء کے آخر میں مکمل ہوگا۔
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا ڈیم مکمل، پانی کی بھرائی شروع
Oct 18, 2017