لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لارڈ مئیر لاہور کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 30 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے اور فوری تنخوائیں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔فاضل عدالت نے لئیق احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی درخواستوں میں مئیر لاہور اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا تھا درخواستگزار وکیل طاہر خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملازمین عرصہ دراز سے میٹرولویٹن کارپوریشن میں ڈیلی ویجز ملازمین ہیں تاہم ملازمین کو گزشتہ 2 ماہ سے تنخوائوں کی ادائیگی کی گئی نہ مستقل کیا گیا درخواستگزار وکیل نے نشاندہی کی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ملازمین کو تنخوائیں نہ دے کر انکا معاشی قتل کررہا ہے ۔