ایل ڈی اے کے گریڈ ایک تا چار کے 116 ملازمین کو 40 لاکھ روپے سے زیادہ میرج گرانٹ دینے کا حکم

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنر ل زاہد اختر زمان نے گریڈ ایک تا چار کے 116 ملازمین کو ادارے کے ویلفیئر فنڈمیں سے مجموعی طور پر 40لاکھ روپے سے زیادہ میرج گرانٹ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں - مرد ملازم کی اپنی یاکسی ملازم کے بیٹے کی شادی کی صورت میں 25ہزار روپے جبکہ خاتون ملازم کو اپنی یا کسی ملازم کی بیٹی کی شادی پر 50ہزار روپے گرانٹ دی جا رہی ہے -

ای پیپر دی نیشن