اسحاق ڈار سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشیائی بنک کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اے ڈی پی کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ ملک کی کریڈٹ ریٹنگ کی بہتری اور اصلاحات کے باعث اے ڈی بی نے نجی شعبہ کیلئے کریڈٹ کی حد 700ملین ڈالر سے بڑھا کر 1.7بلین ڈالر کردی ہے۔ اس سے پاکستان میں نجی شعبہ کو اضافی مالی وسائل حاصل ہوں گے۔ وزیرخزانہ نے پاکستان میں ترقیاتی مقاصد میں اے ڈی بی کی شرکت کو سراہا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...