راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی مےں ڈےنگی سے متاثرہ مرےضوں کی مجموعی تعداد191 ہوگئی ےہ مرےض ہولی فےملی ، بےنظےر بھٹو اور ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹرز ہسپتالوں مےں زےر علاج ہےں محکمہ صحت پنجاب نے ہسپتالوں مےں ڈےنگی کے مرےضوں کے موثر علاج کےلئے خصوصی ہداےات بھی جاری کی ہےں جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے تمام ضلعی محکموں کو ہدائت کی ہے کہ سردی بڑھنے مےں ابھی اےک ماہ کا عرصہ باقی ہے اس لئے ڈےنگی کی انسدادی مہم تسلسل سے جاری رکھی جائے کےونکہ گذشتہ برس ڈینگی سیزن کے دوران یومیہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 80 سے 90 تھی جبکہ موثر اقدامات کی بدولت اس وقت روزانہ چار سے پانچ ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں اور اس وقت راولپنڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے صرف 35 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں اور سال رواں میں کسی بھی ڈینگی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی، قائم مقام کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کنٹرول کے کوششیںکامیابی کے ساتھ جار ی ہیں 2015 میں راولپنڈی میں 3303 ڈینگی کے مریض ریکارڈ ہوئے تھے اور 2016 ءمیں وسیع پیمانے پراقدامات کی بدولت راولپنڈی میں 3303 کے مقابلے میں ڈینگی کے 1106 کیس رپورٹ ہوئے اور معروضی حالات کے مطابق ڈینگی سیزن سے قبل سرولنس اور موثر کاروائیوں کی بدولت موجودہ سیزن کے دوران اس سے قبل 2015 اور 2016 ءکے 1624 ، اور616 کے مقابلے میںاب تک راولپنڈی میں ڈینگی مریضوںکی تعداد 191 رہی ہے گذشتہ برس ڈینگی مریضوںکی یومیہ تعداد 20 کے قریب تھی جبکہ سال رواں کے دوران یہ تعداد یومیہ پانچ مریضوں سے بھی کم رہی ہے اور ایک دن میں 32 مریضوں کے مقابلے میں 2017 کے دوران زیادہ سے زیادہ مریضوںکی تعداد 10 سے زیادہ نہیں رہی، انہوں نے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں کے سنگم پر واقع علاقوں میں انسداد ڈینگی کے موثر اقدامات کی بدولت اس سال چار سو سے زائد مریضوں کو ڈینگی کا شکار ہونے سے بچایا گیاہے اور ان علاقوں سے اب تک ڈینگی کا ایک بھی کیس پورٹ نہیںہوا، طلعت محمود گوندل نے کہاکہ اب تک راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 305 رہی ہے جن میں سے 152 مریضوں کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے۔