اسلام آباد (نمائےندہ خصوصی)سابقہ ورلڈچیمپین ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کی بیگم خلیلہ علی نے پاکستان سویٹ ہوم اسلا م آباد کا دورہ کیا جس میںپاکستان گریٹ ہوم ،سکول،ہا سٹل،مسجد،میس کے انتظامات اورباقی امور کو خوب سرا ہا ۔ بچوں نے خلیلہ علی کی آمد پر گلدستہ پےش کیا۔ اس موقع پر خلیلہ علی نے کہا کہ زمرد خان کی انتھک محنت اور جدوجہد جو یتیم بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے کررہے ہےںوہ قابلِ رشک ہے۔خلیلہ علی نے دورے کے دوران پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے ایک گلدستے کی مانند ہےں۔پاکستان سویٹ ہوم ایک ایسا اچھوتا پروجیکٹ ہے جس کی مثال پاکستان میں کیا دنیا میں نہیں ملتی اس ادارے مےںجس طرح بچو ں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کی جا ر ہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت سے ممالک میں گئی ہےں لیکن جو امن اور پر سکون ماحول پاکستان میں دیکھا مجھے اور کہیں نظر نہیں آیا اور جو خوشی پاکستان سویٹ ہوم آنے پر ملی اُسے پوری زندگی بھلا نہیں سکتی۔انہو ں نے خواہش کا اظہار بھی کیا کہ رضاکارانہ طور پر پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ رہوںگی پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان (ہلا ل امتیاز) نے مہمان خلیلہ علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے انتہائی قیمتی وقت میں سے ان بچوں کے لئے وقت نکال کر پاکستان سویٹ ہوم آئیں اورباکسر محمد علی کوخراج عقیدت پیش کیا۔ اور مزید کہا باکسر محمد علی نے اپنے کھیل میں ایک ایسا نام بنایا کہ دنیا اُسے برسوں یاد رکھے گی۔ اس موقع پر زمر د خان (ہلال امتیاز) نے پاکستان سویٹ ہوم کی طرف سے خلیلہ علی کو شلیڈ پیش کی۔ مہما ن خصوصی نے آ خر مےں سو ےٹ ہو م کے بچو ں کے ہمر اہ جذ بہ خےر سگا لی کے طو ر پر کےک کا ٹا اور بچےو ں کے ہا سٹل مےں وقت بھی گذ ارا ۔