این بی ایف کو ”ٹوبیکو سموک فری زون“ قرار دیا جانا اہم پیش رفت ہے: انجینئر عامر حسن

Oct 18, 2017

اسلام آباد (نامہ نگار )تمباکو نوشی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ ایک عالمگیر مسئلہ ہے۔ اس کے نتیجے میں لاکھوں افراد لقمہ¿ اجل بن رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کے 2002ءکے آرڈی نینس کے تحت وزارت کیڈ(CADD)نے تمباکو نوشی کے خلاف بیداری¿ شعور کی جو مہم شروع کر رکھی ہے ، آج کی یہ تقریب اسی کا حصہ ہے ۔ یہ باتیں انجینئر عامر حسن وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن نے نیشنل بُک فاﺅنڈیشن میں ”ٹوبیکو سموک فری اسلام آباد“ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے شرکاءسے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کیں۔ انہوں نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن کو مبارکباد دی کہ این بی ایف کو سموک فری قرار دے کر ایک خدمت کا آغاز کیا گیا ہے جہاں سے سب کو ایک پیغام پہنچے گا۔ انہوں نے سگریٹ نوشی کے خلاف مہم چلانے پر ضلعی انتظامیہ اور وزارتِ کیڈ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے شرکائِ تقریب کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی سے آپ خود بھی بچیں اور اپنے بچوں کو بھی اس سے بچائیں۔ نظامت کے فرائض کیڈ کے پروجیکٹ مینیجر محمد آفتاب احمد نے انجام دیئے۔ ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی انجینئر عامر حسن کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارتِ کیڈ نے این بی ایف کو سموک فری قرار دینے کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے۔ 

مزیدخبریں