اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)نےشنل کالج آف آرٹس کو فےڈرل چارٹرڈ ےونےورسٹی کا درجہ دےنے کےلئے وزےراعظم ہاﺅس کو بھجوائی جانے والی سمری 6ماہ سے التواءکا شکار ہے جبکہ رہی سہی کسر اےکسائز ڈےپارٹمنٹ نے کالج کےلئے تحفے کے طور پر دئےے جانے والے جدےد ترےن پرنٹر کو روک کرنکال دی جس کے حصول کےلئے کالج انتظامےہ مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نےشنل کالج آف آرٹس کو فےڈرل چارٹرڈ ےونےورسٹی کا درجہ دےنے اور اسلام آباد مےں کلچر کےمپس کے قےام کےلئے سابق وزےراعظم مےاںمحمد نواز شرےف کے دور مےں 19اپرےل2017کو سمری وزےراعظم ہاﺅس کو بھجوائی گئی جو تاحال التواءکا شکار ہے ، نےشنل کالج آف آرٹس کو فےڈرل چارٹرڈ ےونےورسٹی کا درجہ دلوانے کےلئے وفاقی وزےر تعلےم و پےشہ وارانہ تربےت انجےنئر محمد بلےغ الرحمان بھی کوشاں ہےں لےکن تا حال اس پر کوئی پےش رفت نہےں ہو سکی ہے،فےڈرل چارٹرڈ ےونےورسٹی کا درجہ ملنے سے این سی اے کا مرکزی کیمپس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منتقل ہو جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نےشنل کالج آف آرٹس نے 20لاکھ روپے مالےت کا تھری ڈی پرنٹر باقاعدہ ٹےنڈر کے ذرےعے منگواےاتاہم اےن او سی نہ ملنے کی وجہ سے کئی ماہ تک جدےد ترےن پرنٹر ائےر پورٹ پر ہی پڑا رہا کچھ ماہ پہلے مذکورہ پرنٹرتو مل گےا لےکن حال ہی مےں تحفے کے طور پر ملنے والے پرنٹر کو اےک بار پھر روک لےا گےا جس کے حصو ل کےلئے کالج انتظامےہ مختلف دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہےں ۔