اسلام آباد (نامہ نگار)اکادمی ادبیات پاکستان کے چےئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیونے کراچی میں سندھ کے گورنرمحمد زبیر عمر سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے اکادمی ادبیات پاکستان کے تحت ادب کی ترقی و ترویج کے لےے نئے منصوبوں اور ادیبوں کی فلاح وبہبودکے لےے کئے گئے اقدامات کے علاوہ اکادمی کے اشاعتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔چےئرمین اکادمی نے بتایا کہ اکادمی متعدد ممالک کے ادبی اداروں کے ساتھ ادب کے فروغ کے لیے تخلیقات کے تراجم اور ادیبوں کے تبادلے کے حوالے سے پیش رفت کر رہی ہے جن میں سے کئی ممالک کے ساتھ معاہدے بھی ہو چکے ہیں جس کے ذریعے پاکستانی ادب بیرون ملک متعارف ہوگا اور ان کا ادب پاکستانی قارئین کو ترجمہ کی صورت میسر ہوگا ۔چیئرمین نے بیرون ملک ادیبوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے اکادمی کے اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ اکادمی بیرون ملک فوکل پرسن مقرر کر رہی جو وہاں کی ادبی سرگرمیوں میں معاونت کریں گے اور بیرون ملک مقیم اہل قلم کے کوائف فراہم کریں گے۔ ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے سندھ میں اکادمی کے دفاتر کے لےے کراچی اور دادو میں جگہ کی فراہمی کے لےے درخواست کی۔ گورنرسندھ نے اکادمی ادبیات پاکستان کے کراچی اور دادو دفاتر کے لےے زمین اور دیگر معاملات کے حل کے لےے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اکادمی ادب کے فرو غ اور ادیبوں کی فلا ح و بہبود کے لےے اہم اقدامات کرر ہی ہے، گورنر سندھ
Oct 18, 2017