پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی مےچ کےلئے ٹکٹوں کی مالےت کم رکھنے کی ہداےت

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئےرمےن نجم سےٹھی نے سری لنکا کے خلاف لاہور مےں کھےلے جانے والے ٹی ٹونٹی مےچ کے لئے ٹکٹوں کی مالےت کم رکھنے کی ہداےت کر دی ۔ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کے خلاف میچز کے دوران مہنگی ٹکٹوں کی وجہ سے تماشائیوں کی پریشانی کو مد نظررکھتے ہوئے پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کےلئے ٹکٹوں کی مالیت کم رکھنے پر غور شروع کردیا ہے اور اس سلسلہ میں پی سی بی کے عہدیداران کے مابین مشاورت بھی ہورہی ہے۔عہدیداران کی اکثریت سری لنکا کے خلاف میچ میں ٹکٹ کی قیمت کم رکھنے کی خواہش مند ہے۔حال ہی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف ہونے والی تین میچز پر مشتمل سیریز کےلئے ٹکٹوں کی مالیت 500 روپے سے 8 ہزار روپے رکھی گئی تھی جس پر شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کی۔تاہم اب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی مالیت کم رکھنے پر غور شروع کردیا اور شعبہ مارکیٹنگ مالیت کم رکھنے سے متعلق رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو دے گا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے خلاف 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلئے ٹکٹ 500 سے 4 ہزار روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن