کولمبو(آئی این پی)سری لنکا کرکٹ نے آل راﺅنڈر گونا تھلیکا پر عائد چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی معطلی کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی۔ سری لنکا کرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سنہالیز سپورٹس کلب نے تھلیکا کی جانب سے سزا میں کمی کی اپیل کی تھی، ہم نے ایگزیکٹو بورڈ کی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد ان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے آل راﺅنڈر کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی تاہم ایک برس کے دوران وہ نظر میں رہیں گے اور اس عرصے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کی تین میچز کی معطلی کی سزا دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔
سری لنکا نے آل راﺅنڈر گونا تھلیکا پر معطلی کی سزا میں 3 میچز کی کمی کر دی
Oct 18, 2017