ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں مےڈلز جےتنے والے رےسلرزکی وطن واپسی

Oct 18, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی ریسلرز وطن واپس پہنچ گئے۔ وطن واپسی پر عنایت اللہ اور انعام بٹ کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرریسلنگ فیڈریشن اورمداحوں کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیا۔ترکی کے شہر ڈیلان میں منعقدہ عالمی ایونٹ میں عنایت اللہ نے منفی 70 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر ریسلنگ میں پہلا طلائی تمغہ دلایا تھا۔ جس کے بعد محمد انعام بٹ نے سنیئرکیٹگری 90کلوگرام کے فائنل میں ایرانی پہلوان کو ہراتے ہوئے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔درےں اثناءوفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ، وفاقی سیکرٹری امجدعلی خان، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹراخترنوازگنجیرا، ڈپٹی ڈی جی ٹیکنیکل سیدحبیب شاہ اورڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز محمداعظم ڈار نے پاکستانی پہلوان انعام بٹ اورعنایت اللہ کے ورلڈچیمپیئن شپ میں گولڈمیڈلز جیتنے پر مبارکبادپیش کی اورانہیں مستقبل میں بھی اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا،پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشدستار پہلوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوپہلوانوں نے بےچ رےسلنگ چیمپئن شپ کی سنیئراورجونیئرکیٹگری میں شرکت کی اور دونوں نے ورلڈچیمپیئن کے ٹائٹل جیت کرتاریخ رقم کردی ہے۔

مزیدخبریں