حکومت ختم نبوت حلف بدلنے والے عناصر کو بے نقاب کرے: سیاسی، مذہبی و وکلاء رہنما

لاہور(وقائع نگار خصوصی) قومی سیاسی و مذہبی رہنمائوں ،دانشوروں اور وکلا قائدین نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کی جاگیر ہے اور اسے اس کی منزل اسلام کے عملی قیام تک پہنچائے بغیر امن و سکون حاصل نہیں ہو سکتا۔حکومت ختم نبوت حلف بدلنے والے عناصر کو بے نقاب کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دے۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اورصوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو فوری عہدے سے برطرف کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں الامہ لائرز فورم اور حرمت رسول لائرز موومنٹ کے زیر اہتمام ’’ ختم نبوت و استحکام پاکستان سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ۔سیمینار کی صدارت صدر لاہور ہائیکورٹ بار چودھری ذوالفقار علی نے کی۔سیمینار سے چودھری ذوالفقار علی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، یعقوب شیخ ، جمیل احمد فیضی، رائو طاہر شکیل، علی عمران شاہین، عبدالرشید قریشی، قمر الزماں، ایم ظہیر بٹ،میاں محمد اشرف عاصمی و دیگر نے شرکت وخطاب کیا۔حکومت کی جانب سے حلف نامہ میں ترمیم واپس لینے کے باوجود سازشوں کا سلسلہ بند نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...