سول ہسپتال بہاولپورمیں مریضوں کی تذلیل، پرائیویٹ علاج کی ترغیب

Oct 18, 2017

بہاولپور(نمائندہ خصوصی)سول ہسپتال بہاولپورمیں آنیوالے مریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات کی بجائے جھڑکیاں ملنے لگیں ڈاکٹرمریضوں کاچیک اپ کرانے اورعلاج معالجہ کی بجائے ذاتی کوٹھیوں پرآنے کی ترغیب دینے لگے نرسیں اورپیرامیڈیکل سٹاف آپس میں خوش گیپوں میں مصروف متاثرہ شہری کاشدیداحتجاج وزیراعلی پنجاب سیکرٹری صحت کمشنر اورڈی سی سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ تفصیل کے مطابق سول ہسپتال میں تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرراشد علی اوران کے حواریوں کی لوٹ کھسوٹ اورمریضوں کیساتھ نارواسلوک کی خبروں کی اشاعت پروزیراعلی پنجاب اورسیکرٹری صحت نے سخت نوٹس لیاتھااورانہیں اپنے معاملات درست کرنے کی ہدایت کی تھی اس کے باوجود سول ہسپتال میں مریضوں کیساتھ ڈاکٹروں کارویہ تبدیل نہ ہواہے گزشتہ روز موضع ڈیرہ عزت کارہائشی ظفرحسین علوی اپنی بیوی کوڈیلیوری کیلئے سول ہسپتال لے کرگیا توڈاکٹروں نے اس پرکوئی توجہ نہ دی اوروہ دردسے چیختی چلاتی رہی متاثرہ شخص نے بتایاکہ وہ متعدد بارگائنی کے ڈاکٹروں کے پاس گیا لیکن انہوں نے ایک نہ سنی بلکہ اسے کہاکہ وہ اگراپنی بیوی کی زندگی چاہتاہے تواسے پرائیویٹ ہسپتال لے جائے۔

مزیدخبریں