لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ شہباز شریف اسمبلی میں چیخنے چلانے کی بجائے احتساب عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں، اسمبلی کا فورم عوام کے خون پسینے کی کمائی سے چلتا ہے یہاں صرف نمائندگی عوام کی ہو سکتی ہے،کسی ملزم یا مجرم کے حق میں نعرے لگانے کیلئے یہ فورم نہیں ہے ۔کرپٹ برادران عدالتوں میں چپ رہتے ہیں اور باہر مومن بننے کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں۔
شہباز شریف اسمبلی میں چیخنے کی بجائے عدالتوںمیں بیگناہی ثابت کریں:خرم نواز
Oct 18, 2018