لاہور(خبر نگار) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مختلف شہروںمیں کچی آبادیوں کو گرائے جانے کی اراکین اسمبلی کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ کسی شہر ،قصبے یا دیہات میں کچی آبادی کا ایک بھی گھر نہیں گرنا چاہیے ۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے سینئر افسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران سے2ماہ نرمی برتی اب صرف 2د ن کی ڈیڈ لائن ہے ورنہ گھر جانا ہوگا ، انہوں نے کہاکہ حکومت سنبھالنے کے بعد کسی تقرری پر پسند یا نہ پسند کا اظہار نہیں کیا ہمارا ٹارگٹ نتائج حاصل کرنا ہے لیکن بعض افسران کو ڈانٹ ڈپٹ کے بغیر سمجھ نہیں آتی ،سینئر وزیر نے کہا کہ ہم ماضی کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہتے لیکن عوام کے شکوے شکایات پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
کسی شہر یاقصبہ میں کچی آبادی کا ایک گھر بھی نہیں گرنا چاہئے:عبدالعلیم خان
Oct 18, 2018