پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب سروس عارضی معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد (این این آئی)مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن یوٹیوب کی سروس چند گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں بحال ہوگئی۔صارفین کو رات سے یوٹیوب استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا تھا اور یوٹیوب ایپ کھولنے پر500 internal server error کا پیغام موصول ہو رہا تھا۔سروس کی معطلی پر متعدد صارفین نے ٹوئٹر پر اپنی شکایات کا اظہار کیا۔دوسری جانب صارفین نے مزاحیہ میمز بھی شیئر کیں اور ساتھ ہی کمپنی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔یوٹیوب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر یوٹیوب، یوٹیوب ٹی وی اور یوٹیوب میوزک سروس معطل ہونے کی شکایت سے آگاہ کرنے پر صارفین کا شکریہ ادا کیا۔یوٹیوب نے سروس معطلی سے صارفین کو ہونے والی دشواری پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کےلئے کام کیا جارہا ہے۔یوٹیوب کی سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں اب بحال ہوچکی ہے ۔
یوٹیوب

ای پیپر دی نیشن