پشاور ہائیکورٹ میں ایٹا ٹیسٹ رزلٹ کے خلاف درخواست پر سماعت، غلط مارکنگ پر اظہار برہمی

Oct 18, 2018

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے ایٹا ٹیسٹ رزلٹ کے خلاف دائر درخواست پر ایٹا ٹیسٹ میں مبینہ غلط مارکنگ پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے پیپر چیک کرنے والے پروفیسرز کو آج عدالت طلب کرلیا جبکہ چیف ایگزیکٹو ایٹا، ڈی جی نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے کیس کی سماعت شروع کی توایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایٹا ،ڈی جی نیب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے۔

مزیدخبریں