اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے بازو پر تھپکی دے ماری۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں جب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات تقریر کر رہے تھے تو اس دوران ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ساتھ والی نشست پر بیٹھے رکن قومی اسمبلی سے بات کر رہے تھے جس پر فواد چوہدری نے تقریر کو جاری رکھتے ہوئے اپنا ہاتھ سے قاسم سوری کے کندھے پر تھپکی ماری جس کا مطلب تھا کہ خاموش ہو جا¶ لیکن قاسم سوری نے ہنستے ہوئے معاملے کو ٹالتے ہوئے خاموشی اختیار کر لی۔
تھپکی