حزب اختلاف کا دباﺅ، جنسی ہراسگی کے الزامات پر بھارتی وزیرمملکت خارجہ ایم جے اکبر مستعفی

نئی دہلی(صباح نیوز+اے ایف پی)انڈیا میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر نے خواتین صحافیوں کی جانب سے ان کے خلاف لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انڈیا میں جنسی استحصال کے خلاف می ٹو تحریک کافی شدت سے جاری ہے جس میں خواتین نے بالی وڈ، سیاست اور صحافت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی بڑی ہستیوں کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات عائد کیے ہیں۔مسٹر اکبر کے خلاف 20 سے زیادہ خواتین صحافیوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے اور جواب میں انہوں نے ان میں سے ایک خاتون صحافی پریا رمانی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ قائم کیا تھا۔لیکن حقوق نسواں کے لے کام کرنے والوں اور حزب اختلاف کی جانب سے اکبر پر مستعفی ہونے کے لیے دباﺅبڑھ رہا تھا۔انہوں نے بدھ کی شام ایک بیان میں کہا کہ چونکہ انہوں نے انصاف حاصل کرنے کے لیے اپنی ذاتی حیثیت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
مستعفی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...