جدہ(امیرمحمدخان سے)پاکستان بحری جہازپی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسرکیپٹن شاہد واصف نے سعودی نیوی کے افسروں، ڈپلومیٹس اور پاکستانی ذرائع ابلاغ اور کمیونٹی کے نمائندوں کے اعزاز میں بحری جہاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ پاکستان کے قونصل جنرل شائق بھٹو اور قونصلیٹ کے افسر بھی موجود تھے۔ کیپٹن طارق السیری نے سعودی رائل نیوی فورس کی نمائندگی کی۔ کمانڈنگ آفیسر نے کہا پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے، اور ہم ہمیشہ اس کاز سے جڑے رہیں گے۔
پاکستان علاقائی، عالمی سطح پر امن کے فروغ پر یقین رکھتا ہے:کیپٹن شاہدواصف
Oct 18, 2018