جڑی بوٹیوں کی تلفی سے چنے کی پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتاہے ،زرعی ماہرین

Oct 18, 2018

قصور(اے پی پی )زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی سے چنے کی پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتاہے ‘چنے کی فصل کو پیازی‘ باتھو‘ چھنکنی بوٹی‘ لہلی‘ رت پھلائی‘ دمبی‘سٹی اور ریواڑی نقصان پہنچاتی ہیں‘جڑیہ بوٹیوں کی تعداد کم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری آسان طریقہ ہے۔ ‘جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے کیمیائی زہروں کا استعمال ایک موثر طریقہ ہے تاہم بارانی علاقوں میں ان کا استعمال نہایت احتیاط سے کرنا چاہئیے‘ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہروں کا استعمال کرناچاہیے۔

مزیدخبریں