گاجر کی پچھیتی کاشت اکتوبر کے آخرتک جاری رہتی ہے،زرعی ماہرین

Oct 18, 2018

قصور(اے پی پی ) زرعی ماہرین کے مطابق گاجرمیں وٹامن اے ‘سی ‘ معدنی نمکیات ‘چونا‘ فاسفورس کافی مقدارمیں پائے جاتے ہیں ۔کثیرالمقاصد فوائد ہونے کی وجہ سے گاجر مقبول ترین سبزی ہے ‘گاجرکی موسمی کاشت اگست میں شروع ہوتی ہے۔‘ پچھیتی کاشت اکتوبر کے آخرتک جاری رہتی ہے ‘35 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت پر بیج کا اگائو صحیح نہیں ہوتا لہٰذا بوائی سے 12گھنٹے پہلے بیج کو پانی میں بھگو لیاجائے ‘گاجرکی ترقی دادہ قسم 29 اعلیٰ پیداواری صلاحیت اور بیماریوں کے خلاف اچھی قوت مدافعت رکھتی ہے‘گاجر کی اچھی کوالٹی اورپیداوارکیلئے میرازمین کا انتخاب کریں ‘گاجرہرقسم کی زمین میں کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں