شجاع آباد(خبر نگار) شجاع آباد میں سب سے زیادہ پھیلنے والا مرض ہیپاٹائٹس وبائی صورت اختیار کرچکا ہے ایک ایک گھر کے چار افراد اور تین افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہو کر مررہے ہیں یہ بات محمد ابراہیم خان ایم این اے نے وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں ملاقات کے دوران کہی اور کہا کہ اس مرض کے علاج معالجے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں اس پر وزیر اعظم عمران خان نے ایکشن لیتے ہوئے خصوصی ہدایت جاری کی جس پر PKLIاورٹی ایچ کیو شجاع آباد کو خصوصی ہدایت کی گئی کہ ادویات تمام مریضوں کو فوری طور پر فراہم کی جائیں ہسپتال میں پی سی آرٹیسٹ بحال کیا جائے جس پر PKLIکے انچارج نے فوری عمل درآمد شروع کردیا اور تقریباً 200مریضوں کو روزنامہ کی بنیاد پر فراہم کرنا شروع کردی ہیں جو کہ پچھلے کئی ماہ سے میڈیسن دستیاب نہیں تھیں ایم ایس ڈاکٹر فاضل نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا علاج معالجہ شروع کردیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم سے ابراہم خان کی ملاقات ، ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد بارے آگاہ کیا
Oct 18, 2018