اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ عالمی انسانی حقوق کونسل کی سربراہی کیلئے بھارت کاانتخاب عالمی ادارے کے منہ پرطمانچہ ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیل امریکہ اورفرانس سے حاصل کردہ کیمیائی ہتھیاروںکے نہتے کشمیریوں پربے دریغ استعمال کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں سے جدوجہدآزادی میں مزیدشدت پیداہوگئی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں گورنرراج نفاذ مودی کی بوکھلاہٹ کامنہ بولتاثبوت ہے جسے عالمی سرغنہ کی سرپرستی حاصل ہے،اقوام متحدہ شیاطین ثلاثہ کی لونڈی کاکرداراداکررہاہے ،باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی سیرت و کردار آمریت کی موت ہے جنہوںنے زندگی بھر ظالمین سے بیزاری اور مظلومین کی طرفدار ی کا عملی درس دیا جس کی پیروی کرکے ہر دور میں بدی کی قوتو ں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے حضرت امام موسیٰ ابن جعفر ؑ کے ورود مسعود کی مناسبت سے ’’عالمی یوم نور ‘‘کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوںنے 8تا 17صفر عشرہ اسیران کربلامنانے کا اعلان بھی کیا ۔
عالمی انسانی حقوق کونسل کی سربراہی کیلئے بھارت کاانتخاب اقوام متحدہ کے منہ پرطمانچہ ہے ،موسوی
Oct 18, 2018