مسلم معاشرہ آج بُرے حالات کا شکار ہے، ڈاکٹر نور الحق قادری

اسلام آباد(نا مہ نگار) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقومی کانفرنس "عصر حاضر میں مسلم معاشروں کو درپیش فکری و اخلاقی مسائل اور اسلامی تناظر میں اُن کا حل"کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری ، جبکہ مہمان اعزاز سابق ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یاسین زائی تھے، اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمد ابراہیم،ڈینز ڈائریکٹرز ،فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار ماضی کا حامل مسلم معاشرہ آج بُرے حالات کا شکار ہے، مغرب نے اسلامی تعلیمات کو اپنایا مگر ہم نے گنوایا،آج بھی اگر ابھرنا ہے تو ریاست مدینہ کا طرز عمل اختیار کرنا ہو گا اور آپﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی گزاری ہو گی، انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست مدینہ کے اعلان پر قائم ہے اوریہ پہلی حکومت ہے جس نے وزیر اعظم ہاوس کو تعلیمی درس گاہ بنانے کا اعلان کرکے اپنی ترجیحات بیان کر دیں۔تقریب سے ریکٹر نمل نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...